موبائل فون کمپنیوں کا 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان

09:05 PM, 13 Jun, 2018

لاہور:موبائل فون کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا ہے ، ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ موبائل فون کارڈز پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیا تھا ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت اٹارنی جنرل کو طلب کرکے تمام موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کروائے تھے۔
 

مزیدخبریں