نیوزی لینڈ کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا

06:47 PM, 13 Jun, 2018

ولنگٹن : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی۔

سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان منتقل کرنےکی تجویزمسترد

ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے ،سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔۔

مزیدخبریں