ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے: جاوید ہاشمی

05:22 PM, 13 Jun, 2018

ملتان: مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم ووٹوں کی جنگ نہیں لڑ رہے ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے جو آئین کی خلاف ورزی کریں ان کا احترام کس طرح کیا جا سکتا ہے اور ہماری پارٹی کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں رکاوٹیں ڈالنے والے لوگ جہاں بیٹھے ہیں ہم ان کو دیکھ رہے ہیں، ہمیں سرنڈر کرنے کا کہا جارہا ہے مگر ہم اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ ہم ووٹوں کی جنگ نہیں لڑ رہے ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لوگوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا گیا
 

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ڈٹے ہوئے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے کاغذ نامزدی قبول کر لئے گئے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف اورمریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے
 
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں