نوازشریف اورمریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

نوازشریف اورمریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوجائیں گے،نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ عیدالفطرمنائیں گے،کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف لندن میں اپنی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کریں گے اور ان کے ساتھ ہی عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔ لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز سمیت ان کے سمدھی اسحاق ڈار بھی مقیم ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پؑڑھیں۔۔۔پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر 2 بجے تک کی مہلت

بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔سلمان شہبازپی آئی اے کی پرواز 575 میں لندن روانہ ہوں گے۔سلمان شہبازکے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بچے بھی لندن میں عید منائیں گے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں