لاہور، پولیس اسٹیشن میں قید دو ڈاکو حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے

04:30 PM, 13 Jun, 2018

لاہور: لاہور میں لوئر مال پولیس اسٹیشن میں قید دو ڈاکو حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزمان عثمان عرف سونی اور قربان کو دو روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

سٹی ڈویژن کی حوالات کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا تھا اس لیے دونوں ملزمان کو لوئر مال پولیس اسٹیشن کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔ تاہم دونوں ملزمان پولیس تہہ خانے کی لیٹرین کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے تہہ خانے کی دیوار پائپ کی مدد سے توڑی۔

مزید پڑھیں: قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں مریم نواز

غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار مدثر کو حکام نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں