کیلفورنیا میں پارکنگ پلازہ کی چوتھی منزل سے معمر خاتون کی کار سیفٹی وال کو توڑتی ہوئی تاروں کے ساتھ لٹک گئی ۔
تفصیلات کے مطابق معمر خاتون نے پارکنگ سے گاڑی نیچے اتارنے کی کو شش کی اور اچانک بریک لگانے کی بجائے ایکسلیٹر کو دبادیا۔جس کے بعد کار گاڑیوں کو گرنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے تاروں سے بنے جنگلے کو توڑتے ہوئے لٹک گئی ۔تاہم معمر خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ وہ کار تاروں سے الجھ کر نیچے گرنے سے بچ گئی ۔
اسی اثنا میں ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر پہنچ کر معمر خاتون کو گاڑی سمیت بچا لیا ، گاڑی کی تصاویر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔