مدینہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مطمئن ہوں، 90 فیصد ٹکٹ متنازعہ نہیں ہیں جو10 فیصد متنازعہ ہیں ان کو دیکھ رہے ہیں دوروز بعد متنازعہ ٹکٹوں کو ریویو کیا جا رہا ہے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف نے تبدیلی لانی ہے تو وہ اقتدارمیں لے کر آئے گی اور اقتدار میں تب آئیں گے جب ہم اچھے امیدوار لائیں گے۔
پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے @ImranKhanPTI نے ورکرز کے اعتراضات کے بارے میں کیا اہم فیصلہ کیا اور انھوں نے مدینہ پاک کی دھرتی میں آمد کے موقع پر جوتے کیوں نہیں پہنے؟جانیے اس ویڈیو میں#GE2018 #وزیراعظم_عمران_خان @PTIofficial pic.twitter.com/uVExxGeqyk
— PTI Overseas (Official) (@PTIOverseas_) June 12, 2018
عمران خان نے کہا چوہدری افتخار نے 2013 میں (ن) لیگ کو جتوایا، آر اوز کو کنٹرول کر کے دھاندلی کروائی گی۔ میرے خلاف جو بھی کیا جا رہا ہے اس کے پیچھے (ن) لیگ ہے۔
حال ہی میں سامنے آنے والے اسیکنڈلز کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر عمران خان نے کہا تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان ان دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں