عید الفطر کے ایام میں ملک بھر میں موسم خوشگوار رہیگا ،محکمہ موسمیات

10:12 AM, 13 Jun, 2018

لاہور : ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ،تاہم موسم کی خبر دینے والوں نے خوشخبری دی ہے کہ عید الفطر کے ایام میں ملک بھر میں موسم خوشگوار رہیگا ،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں پری مون سون شروع ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں :- شیخ رشید کی نااہلی کے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا 

تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں سورج آج بھی قہر ڈھاتا رہے گا،۔لیکنروزے گرمی میں گزارنے والوں کے خوشخبری آگئی ،محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی ہونے کی نوید سنا دی،محکمہ موسمیات نے 16سے 21جون کے دوران اسلام آباد ،اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ،پشاور ،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- امریکہ شمالی کوریا ملاقات ،شہباز شریف بھی پیچھے نہ رہے شہر قائد کا موسم بھی سہانا ہوگا ،، بارش ہونے کا بھی امکان ،اندورن سندھ ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت کم رہے گی ۔ 

مزیدخبریں