انشاءاللہ آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلوں گا: شیخ رشید

12:58 AM, 13 Jun, 2018

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انشاءاللہ آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلوں گا منشیات فروشوں کو انجام تک نہ پہنچایا تو میرا نام شیخ رشید نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے چور ڈاکوﺅں سے اللہ نے نجات دلائی چوروں کی گردن سے سریا نکالنے کے لئے میں عمران خان کے ساتھ آرہا ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں سب سے زیادہ اسپیکر میرا بند رہا یہ کہتے ہیں جو کیا شیخ رشید نے کیا میں کہتا ہوں اللہ اور اسکے رسول نے کیا۔

راولپنڈی کیلئے بیشک پانی وارسک اور تربیلا سے لانا پڑا تو لاﺅں گا ، ایفی ڈرین اورمنشیات فروشوں کی نسلوں کو سیاسی طور پر ختم کر دوں گا ، میرا نام شیخ رشید نہیں جو منشیات فروشوں کو انجام تک نہ پہنچا دوں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ اللہ نے ختم نبوت میں کام مجھ سے لیا ، اسمبلی میں سب سے زیادہ سپیکر میرا بند رہا ، یہ کہتے ہیں جو کیا شیخ رشید نے کیا میں کہتا ہوں اللہ اور اسکے رسول نے کیا۔

مزیدخبریں