واشنگٹن: سماجی رابطوں کی مایہ ناز ویب سائٹ ”اسکائپ “ نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون کے بعد پرانا ورژن ناقابل استعمال ہوجائے گا۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسکائپ کا پرانا ورژن 30 جون کو مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا تاہم یکم جولائی سے پرانے ورژن میں سائن اِن نہیں کیا جاسکے گا۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ نے حال ہی میں ایپ کو اپ ڈیٹ یا اس کا استعمال کسی اور ڈیوائس میں شروع کیا ہے تو یہ تبدیلی متاثر نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ اسکائپ نے رواں ماہ کے شروع میں اپنی ایپ کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے اسے اسنیپ چیٹ اور فیس بک میسنجر جیسا بنا دیا تھا۔