نیویارک: سمارٹ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی، مائیکروسافٹ چہرے تبدیل کرنے والی ایپ "فیس سوئپ" متعارف کرادی ہے۔ صارفین نے اس ایپ کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔اگرچہ یہ فیچر اس سے قبل اسنیپ چیٹ اور اس جیسی کئی ایپس میں موجود ہے لیکن مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کی ایپ دیگر کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کا کمپیوٹر الگورتھم سنیپ چیٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید اور موثر ہے جو ایک فریم میں موجود دو تصویروں کو ایک ساتھ شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چہرے کو کاٹ کر دوسرے چہرے پر اس انداز سے چسپاں کرتا ہے کہ اس تبدیلی کی شناخت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کی جانے والی یہ ایپ ”فیس سویپ“ سے فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین محظوظ ہوسکیں گے تاہم اس کا آئی او ایس ورژن آئندہ ماہ پیش کردیا جائے گا۔
دوسری جانب صارفین کو شکایت ہے کہ یہ بڑی تیزی سے اسمارٹ فون کی میموری استعمال کرتی ہے تاہم صارفین نے چہرے تبدیل کرنے والے فیچر کو پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔