لاہور: آجکل گرمی کے باعث لوگ تخ ملنگااستعمال تو کر رہے ہیںلیکن ان میں سے بیشتر اسکے بہت سے فوائد سے ناواقف ہیں۔ تخ ملنگازیادہ تر سادہ پانی، فالودہ، روح افزا ء اور لیمو پانی کیساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔اسکے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
جسم میں نمکیات کی کمی :
تخ ملنگا کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میںکاربوہائڈریٹس، پروٹین،وٹامن اور دوسرے بہت سے نمکیات کی کمی کو پورا کرتاہے
معدے کے امراض
اسکا استعمال ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور معدے کیلئے بہت مفیدبھی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ معدے کی جلن اور تیزابیت کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔
قبض سے نجات
تخ ملنگاایک گلاس دودھ میں ملا کررات کو سونے سے پہلے پئیںتو قبض سے بھی نجات پائی جا سکتی ہے۔
گرمی کا خاتمہ
خوب گرمی کے دنوں میں اسکااستعمال ہمارے جسم کی گرمی کو دور رکھتا ہے۔ٹھنڈے پانی کیساتھ اسکااستعما ل گرمیوں میں بہت مفید ہوتا ہے۔