دوحہ : قطر پر پابندیوں کے بعد روز بروز نت نئے بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ چند ملکوں کی طرف سے قطر کو حمایت ملنے کے بعد گزشتہ روز مراکش نے بھی خوراک کی فراہمی شروع کر دی ۔ قطری اعلیٰ حکام اپنے طور پر محتاط بیانات دے رہے ہیں ۔
تاہم قطر کے وزیر خزانہ العمادی نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عرب ممالک کو تنبیع کی ہے کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ صرف اس صورتحال کا نقصان قطر کو ہوگا وہ غلط ہے ۔ایسا ہر گز نہیں ہوگا ۔
وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ ” کوئی خوش فہمی میں نہ رہے اگر قطر کو ایک ڈالر کا گھاٹا ہوا تو دوسروں کا بھی ایک ڈالر ضائع ہو گا“۔ العمادی کا ملک میں خوراک کی کمی کے حوالے سے کہناتھا کہ ابھی تک خوراک کی کوئی قلت نہیں ہے بوقت ِضرورت ترکی ،مشرق بعید اور یورپ سے کھانے پینے کی اشیاءدرآمد کی جاسکتی ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔