پاکستان کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،قطری وزیر خارجہ

پاکستان کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،قطری وزیر خارجہ

دوحہ:پاکستان کی طرف عرب معاملے میں مصالحتی کوششوں کو دنیا بھر کی طرح اس مسلے سے دوچار ملک قطر نے بھی سراہا ہے ۔قطری وزیر خارجہشیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرف سے مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

قطر نے زمینی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیجی ممالک سے اس کی فضائی حدود کا معاملہ حل کرایا جائے ۔ غیرملکی ٹی وی سے سے بات چیت کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے معاملے پرپاکستان،کویت اوردیگرممالک کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

 ہم مثبت مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم یہ مذاکرات عالمی قوانین کے ضوابط کے تحت ہونے چاہئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک نہیں معلوم کہ ان ممالک نیکیوں قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔