ممبئی: بھارتی اداکارہ کرتیکا چوہدری پر اسرار طور پر ہلاک ہونے کے بعد اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں برآمد ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ کافی عرصے سے فلموں میں کام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں تاہم وہ گزشتہ روز ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ کے ہمسائے نے کرتیکا کے کمرے سے اٹھنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سے پولیس کو فون کیا تھا پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور فلیٹ کا دروازہ کھولنے پر دیکھا کہ اداکارہ کرتیکا کی لاش بیڈ پر پڑی تھی،لاش تقریباً 3 روز پرانی تھی اور اس میں سے ناگوار بو اٹھ رہی تھی۔ابتدائی تفیتش کے مطابق پولیس کو فون کرنے والا شخص ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دروازہ باہر سے بند تھا اس لیے یہ ممکنہ طور پر قتل کا کیس ہوسکتا ہے،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا ا?غاز کردیا ہے۔