ورات کوہلی سیمی فائنل سے قبل ہی بڑی بڑی باتیں کرنے لگے

لندن : آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے جمعرات کو ہو گا جبکہ اس سے ایک روز قبل بدھ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ تاہم میچ سے قبل یہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کیلئے اپنی نفرت ظاہر کر دی۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ سب لوگ انگلینڈ اور بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

05:56 PM, 13 Jun, 2017

ویرات کوہلی اور ان کے ساتھی کھلاڑی بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ دی گئی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیمی فائنل میں ہم کس کیخلاف کھیل رہے ہیں۔ لیگ راو¿نڈ بہت زیادہ سخت تھا۔ اب ہمارے پاس ایک میچ جیت کر فائنل میں جانے کا موقع ہے۔ ہر کوئی بھارت اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں اچھا کھیلیں تو لوگوں کو شائد وہ دیکھنے کو مل جائے جو وہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”اگر انگلینڈ میں سورج نکلا ہو تو کرکٹ کھیلنے کیلئے اس سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں