بیجنگ:رواں سال کا دوسرا طوفان چین کے ساحلی شہر شین زان سے ٹکرا گیا،طوفان کے باعث کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہوئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان مربوک کے باعث چلنے والی تیز ہواوں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔
صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیئے گئے ۔ طوفان کے باعث سمندر میں لہریں بھی کئی فٹ بلند ہوگئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.