اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ءکے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں۔ 7 جون 2017ءکو چند ٹیکنکل وجوہات کی بنا پر کورس کوڈ نمبر 4614 کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے تھے۔
ملتوی شدہ امتحانات اب نئے شیڈول کے مطابق جمعہ 14 جولائی 2017ءکو ملک بھر میں پہلے سے موجود امتحانی مراکز ہی میں منعقد ہوں گے۔ اس بات کا اعلان یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرسہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بہرحال ریوائزڈ رول نمبر سلپس طلبہ و طالبات کو ارسال کئے جارہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔