''شیرآیا شیر آیا''کا نعرہ لگانے والی شیرنیاں چوہے کو دیکھ بھاگ اٹھیں

03:23 PM, 13 Jun, 2017

لاہور :پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ایوان میں موٹا تازہ چوہا گھس آیا جسے دیکھ کر ایوان میں ''شیر آیا شیر آیا''کی نعرے لگانیوالی حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نشستیں چھوڑ بھاگ نکلیں   ـتفصیلات کے مطابق

چوہا دیر تک کبھی ایوان کے پلرز اور کبھی گیلریوں اور نشستوں کے ارد گرد گھومتا رہا اس دوران خواتین ارکان میں کھلبھلی مچی رہی جس کے بعد اسمبلی سٹاف کو بلایا گیا جس نے جیسے تیسے چوہے کو ایوان سے باہر نکالاـ

یاد پنجاب اسملبی کی پرانی عمارت میں ایسے واقعات معمول کا حصہ ہے،خواتین ارکان اسمبلی پہلے بھی اس طرح کے واقعات پر اپنا رد عمل دیتی رہتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں