ڈھاکہ:بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تبائی مچاد ی جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
،لینڈسلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں سے زمینی اور رابطے کے ذرائع منقطع ہوگئے،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جنوب مشرقی علاقے میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں 46 افراد ہلاک ہو گئے۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں سے زمینی اور رابطے کے ذرائع منقطع ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے زیادہ تر ہلاکتیں ضلع رنگا متی اور بندربن میں ہوئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.