لاس اینجلس: سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کے زیراستعمال رہنے والے جوتے 190,373 ڈالر کی ریکارڈ رقم میں نیلام ہو گئے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ مائیکل نے جوتوں کی مذکورہ جوڑی 1984 اولمپکس میں اسپین کیخلاف گولڈ میڈل میچ میں استعمال کی تھی۔
مزید تفصیل پڑھیں: ایران: زمبا رقص پر مجوزہ پابندی کے مطالبے پر شدید تنقید
واضح رہے کہ اس مقابلے میں امریکا نے اسپین کیخلاف 96-65 سے فتح پائی تھی اور مائیکل نے اس میں 20 پوائنٹس بنائے تھے۔نیلام گھر کے نائب صدر ڈین ایملر نے کہا کہ ریکارڈ قیمت میں ان جوتوں کی فروخت سے ثابت ہوتا ہے کہ مائیکل جورڈن کی کھیل میں کمرشل ویلیو اب بھی ہے۔
WORLD RECORD: Price was established for @Jumpman23's '84 #Olympic gamers from gold medal game vs. Spain: $190,373 @SCPAuctions. #hoops pic.twitter.com/JAs85r5VxS
— SCP Auctions (@SCPAuctions) June 11, 2017
مائیکل جورڈن نے باسکٹ بال میں پوری دنیا میں اپنا نام بنایا اور شہرت کی بلندیوں تک گئے،مائیکل کے لئے 1997کا سال سب سے زیادہ کمائی کا سال تھاجس میں انہوں نے 78$ ملین کمائے۔مائیکل جورڈن نے 14 سال پہلے باسکٹ بال کی ٹیم "این بی اے"کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔
باسکٹ بال ٹیم چھوڑنے کے بعد بھی مائیکل جورڈن کی کمائی کے راستے بند نہ ہوئے کیونکہ نائکی برانڈ نے مائیکل کو سب سے زیدہ پروموٹ کیا اور ان کو اپنی اشتہار بازی کے لئے منتخب کیا۔
مائیکل نے سب سے زیادہ اشتہار بازی نائکی برانڈ کی جس سے انہیں سالانہ 100$ ملین سے زیادہ رقم ادا کی جاتی تھی۔ نائکی کے بعد اور بہت سے برانڈز نے بھی مائیکل کو اپنی اشتہاز بازی کے لئے منتخب کیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اتھلیٹ بن گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں