کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر 26جون سے بدھ 28جون 2017تک بند رہیں گے جبکہ 25جون اتوار اور 24جون ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک نہیں کھلیں گے، اس طرح بینک ہفتہ سے بدھ 5دن کے لیے بند رہیں گے۔
دریں اثنا اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں پر واضح کیاگیاہے کہ وہ مذکورہ پانچوں تعطیلات کے دوران بینکوں کے کھاتہ داران کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اپنی تمام اے ٹی ایم مشینوں کو نہ صرف مکمل طور پر فنکشنل رکھیں بلکہ ان میں کرنسی کاوافرسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ عید الفطر کی پانچ تعطیلات کے دوران عوام الناس کو اپنی رقوم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں