انسانی صحت کیلئے ملیٹھی کے انتہائی حیران کن اور مفید فوائد

 انسانی صحت کیلئے ملیٹھی کے انتہائی حیران کن اور مفید فوائد

لاہور: لوگوں کی اکثریت ملیٹھی کے حیران کن فوائد سے ناواقف ہے۔ ملیٹھی کی جڑ انسانی جسم کے لیے اہم غذائی عناصر کا مجموعہ ہوتی ہے۔ یہ وٹامن B1، B2،B3 اور B5 سے بھرپور ہوتی ہے اس کے علاوہ جسم کو مطلوب معدنیات مثلا فاسفورس، کیلشیئم، آئرن اور پوٹاشیئم بھی فراہم کرتی ہے۔

ملیٹھی انسانی جسم کے کظری غدّے میں تعطل واقع ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ غدہ ان ہارمونز کو پیدا کرنے کا ذمے دار ہے جن کے ذریعے دباؤ پر قابو پایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ تناؤ اور تشویش کے احساس کو بھی ختم کرتا ہے۔ ملیٹھی مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے اور جسم میں وائرس کو ختم کرنے والے عنصر" انٹر فیرن " کی سطح بڑھانے میں کام آتی ہے۔

اس طرح یہ پودا کئی امراض کا قدرتی علاج ثابت ہوتا ہے جن میں جوڑوں کا درد یعنی گَٹھیا اور جلد کا دق شامل ہے۔ ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ملیٹھی میں دیگر قدرتی جڑی بوٹیوں اور (ایبوپروفن پر مشتمل) دواؤں کے مقابلے میں مانعِ سوزش ہونے کی صفت زیادہ پائی جاتی ہے۔ بہت سی طبی تحقیقوں میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ ملیٹھی ایسی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو سرطان کے مرض سے بچاتی ہیں ان میں چھاتی اور نظام ہضم کا سرطان خاص طور پر شامل ہے۔

ملیٹھی جسم کے اندر سرطانی خلیے پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ یہ جگر کے سرطان کے انسداد کے حوالے سے بھی انتہائی قدرت رکھتی ہے۔ ملیٹھی کی جڑوں میں دو ایسے عناصر بھی پائے جاتے ہیں جو دانتوں میں کیڑا لگنے اور مسوڑھوں کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ملیٹھی کی جڑیں آنتوں کے انفیکشن کے امکانات کم کر دیتی ہیں اور نظامِ ہاضمہ کی سلامتی اور فضلے کے منظم طور باہر جانے کے عمل کو یقینی بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی طبی تحقیقوں کے مطابق یہ آنتوں میں متاثرہ "میوکس ممبرین" کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں