مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارامریکا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

12:56 PM, 13 Jun, 2017

تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو دہشت گرد ریاست اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے.

داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکا ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکا وہ ملک ہے جس نے شمالی افریقا، مغربی ایشیا، شام اور عراق میں بھی عدم استحکام پیدا کیا، قومی مفادات کو یقینی بنانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کی سلاتی اور قومی تشخص کے خلاف کام کیا جائے۔

دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ نے عرب ممالک پر قطر سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا ہے جب کہ قطرنے خطے میں جاری بحران کے خاتمہ کیلئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

قطرکے وزیرخارجہ نے مشرق وسطی میں جاری بحران ختم کرنے کیلئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے قطرکا بائیکاٹ اوراس پرعائدپابندیاں غیرقانونی اورصورتحال تمام عرب ممالک کیلئے نقصان دہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں