بیجنگ :چین کی تیار کردہ زیر آب کھدائی کرنیوالے جہاز جیاﺅ لانگ نے مغربی بحرالکاہل کی یاپ ٹرنچ میں 6681میٹر تک زیر آب کھدائی کی ، اس نے تین غوطے لگائے اور گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق سوا دس بجے صبح تک اتنی گہرائی تک پہنچ گئی ، سائنس دان اس گہرائی سے حاصل ہونیوالی مٹی اور تصاویر کا جائزہ لیں گے اور بحری زندگی ،سمندری پانی اور چٹانوں کے نمو نے اکٹھے کریں گے۔
زیر آب کھدائی کا یہ مشن 38ویں اوشن سائنسٹیفک کا حتمی مرحلہ ہے جو چھ فروری کو شروع کیا گیا تھا اور یہ چار سالہ کوششوں کے آخری مرحلے کا حصہ تھا ، اس کے بعد زیر آب کھدائی کرنیوالے منصوبے کو بڑے جہاز زیانگ یانگ ہانگ پر منتقل کر دیا جائے گا ، اس سے قبل جیاﺅ لانگ نے مرینہ ٹرنچ میں جون 2012ءمیں 7062میٹر پوائنٹس تک کھدائی کی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.