چیمپئنز ٹرافی : پاکستان کی فتح کا جشن منانے پربھارتی فورسزنے کشمیریوں کی املاک تباہ کر دیں

12:31 PM, 13 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ گئے۔  چیمپئنز ٹرافی میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیریوں کی گاڑیاں اور دکانیں تباہ کر دیں گئیں۔ قابض پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیاجبکہ بزرگ رہنما نے حریت لیڈرز کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے والے کشمیریوں کی دوکانوں اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور کشمیریوں کو شدید مالی نقصان پہنچایا۔جس پر شوپیاں ڈگری کالج کے طلبہ نے احتجاج کیااور بھارت مخالف نعرے بازی کی ۔پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی  جبکہ نوجوانوں نے پتھراؤ سے جواب دیا۔

قابض فورسز نے شوپیاں میں گھر گھر چھاپے مارے ، توڑ پھوڑ کی اور نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ایک بار پھر سے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نےحراست میں لیے گئے حریت لیڈرز کی عید سے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں