کارڈف کرکٹ گراﺅنڈ میں جیت کے حوالے سے پاکستان کو انگلینڈ پر برتری حاصل

12:30 PM, 13 Jun, 2017

لاہور :کارڈف کرکٹ گراﺅنڈ میں جیت کے حوالے سے پاکستان کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے۔ اس گراﺅنڈ پر دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز ہوئے جس میں سے ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

اس گراﺅنڈ میں پاکستان نے اظہر علی کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 2016 میں ایک ون ڈے میچ کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے ایک میچ کھیلا جس کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ دنیا کی مختلف کرکٹ ٹیموں کے خلاف پاکستان نے اس گراﺅنڈ پر چار میچز کھیلے جس میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ایک میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

آسٹریلیا کے خلاف ایک میچ کھیلا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ کے خلاف دو میچز کھیلے ایک جیتا اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ سر ی لنکا کے خلاف ایک میچ کھیلا اور اسی میں کامیابی حاصل کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں