ایران: زمبا رقص پر مجوزہ پابندی کے مطالبے پر شدید تنقید

12:30 PM, 13 Jun, 2017

تہران: ایران سپورٹ فار آل فیڈریشن نے وزارت ورزش و جوانان نے مطالبہ کیا کہ زمبا سمیت دوسری تمام سرگرمیوں کو بند کر دینا چاہیے جس سے اسلامی اصول کے خلاف ورزی ہوتی ہے۔ فیڈریشن کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس ادارے کا ایرانی وفاق کے سیاسی فیصلوں میں کوئی دخل نہیں ہے تاہم انھوں نے کہا کہ اس کی رکنیت کا فیصلہ بورڈ کے ڈائریکٹرز لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سرگرم بہت سے ایرانیوں نے 'زمبا' ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اس مجوزہ پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے مذاقاً لکھا: 'اور دولت اسلامیہ قسم کی خبروں کا آسکر آج کی اس خبر کو جاتا ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'کولمبیا نے ابھی تک ایرانی سفیر کو طلب نہیں کیا۔

ایک شخص نے لکھا اسلام کے کتنے ستون ہیں، ایک کو بے حجابی سے خطرہ ہے، دوسرے کو خواتین کے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے، تیسرے کو موسیقی کے کنسرٹ منعقد کرنے سے، اگلے کو خواتین کا بالوں کو جڑ سے ختم کرنے سے اور تازہ ترین زمبا سے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں