پاکستان انگلینڈ ٹاکروں میں کون کتنی بار فاتح رہا

پاکستان انگلینڈ ٹاکروں میں کون کتنی بار فاتح رہا

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراﺅنڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک81 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 30 میچز جیتے 49 ہارے اور 2 کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

انگلینڈ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 41 میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 14 میچز جیتے جبکہ 26 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ پاکستان کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 19 میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 10 میچز جیتے اور 9 میں شکست ہوئی۔ یو اے ای کو اپنی ہوم گراﺅنڈ قرار دینے والی پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں ہونے والے 13 ون ڈے میچز میں سے صرف 3 میچز جیت سکی جبکہ 19میں اسے شکست ہوئی۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 9 بار ایک دوسرے سے ٹکرائیں جس میں سے دونوں نے چار چار میچز جیتے اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ چیمپئنز ٹرافی میں دونوں کا کبھی آمنا سامنا نہیں ہوا۔ کارڈف میں ہونے والا سیمی فائنل دونوں ٹیموں کے مابین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔