لاہور: شیخ رشید اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے پاناما لیکس کیس ، جے آئی ٹی کی کارروائی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو ملاقات کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اب دونوں رہنماﺅں کے درمیان 15 جون کو لاہور میں اہم ملاقات ہو گی جس میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔
گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلی فون پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان پاناما کیس سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے عوامی تحریک کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ دنوں رہنماں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ علامہ طاہر القادری کینیڈا سے حال ہی میں واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ طاہر القادری نے الزام لگایا تھا پاناما لیکس کیس کی جے آئی ٹی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم تیار کر رہی ہے اور جے آئی ٹی کے ذریعے ن لیگ کا 2018 کا الیکشن نعرہ بن رہا ہے۔ حسین نواز کو کرسی پر بٹھا کر تصویر بنائی گئی جو ڈراما ہے اور تصویر اس لیے بنائی گئی تاکہ تاثر دیا جائے کہ ظلم ہو رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں