سعودی فضائی کمپنی کی قطر ائیرویزکے سعودی ملازمین کو جاب کی پیشکش

سعودی فضائی کمپنی کی قطر ائیرویزکے سعودی ملازمین کو جاب کی پیشکش

ریاض:سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر ائیر ویز میں ہوابازی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو اپنے ہاں ملازمت دینے کے لئے تیار ہے۔ فلائی ناس، کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی سعودی فضائی کمپنی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فلائی ناس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا قطر ائر لائن میں کام کرنے والے سعودی شہریت کے حامل ہوا باز، معاون ہواباز، مرمت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہری اگر فلائی ناس میں خدمات سرانجام دینا چاہیں تو کمپنی ان کا خیر مقدم کرے گی۔اندازوں کے مطابق جب سے سعودی عرب سمیت تین خلیجی ملکوں اور مصر نے قطر کا سفارتی، تجارتی اور سیاحتی بائیکاٹ کیا ہے قطری فضائی کمپنی کی آمدن 30 فی صد کم ہو گئی ہے۔

اگر یہ بحران مزید جاری رہتا ہے تو قطری فضائی کمپنیوں کوغیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کی یومیہ 50 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ قطری طیارے نہ صرف سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نہیں جا سکتے بلکہ ان ملکوں کی فضائی حدود کو استعمال بھی نہیں کرسکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔