وہاڑی، گگومنڈی: ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 6افراد جان بحق

11:36 AM, 13 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

وہاڑی:  صبح سویرے المناک ٹریفک حادثات نے کئی انسانی جانیں ضائع کردیں۔ حاصل پور روڈ پر تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ گگومنڈی کے قریب  بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں چھے افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حاصل پور روڈ پر تیز رفتارٹرک بے قابو موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا،حادثے میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری  جانب بورے والا میں گگومنڈی کے علاقہ طفیل آباد کے قریب بس اور مزدا میں تصادم ہو گیا،جس کے نتیجے میں چھے افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت پندرہ ،زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بورے والا منتقل کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مزیدخبریں