شاہ رخ اور سلمان 100 امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست میں شامل

11:53 AM, 13 Jun, 2017

لاس اینجلس: امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبرٹیز کی فہرست شائع کی ہے جس میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے ریپر شون 'ڈیڈی' کومبز سرفہرست ہیں۔ ڈیڈی گذشتہ سال فوربز کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر تھے اور اس سال انھوں نے 130 ملین ڈالر کمائے جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

ڈیڈی کے بعد دوسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ بیونسے ہیں اور تیسرے نمبر پر مصنف جے کے راؤلنگ ہیں۔ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے ایک سو سیلیبرٹیز میں 16 فیصد خواتین ہیں۔ 59ویں نمبر پر کائلی جینر ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں اور وہ اس فہرست میں سب سے کم عمر سیلیبرٹی ہیں جو صرف ان کی عمر 19 سال ہے۔

اس فہرست میں 50 فیصد افراد کا تعلق میوزک کی صنعت سے ہے جبکہ دو ایتھلیٹس رونالڈو اور باسکٹ بال کھلاڑی لے برون جیمز بھی شامل ہیں۔ بالی وڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔ ان کی اس سال اچھا کاروبار کرنے والی فلموں میں رئیس بھی ہے جن کے لیے معاوضہ وہ پہلے لیتے ہیں اور فلم ریلیز ہونے کے بعد وہ منافعے سے بھی حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مصنوعات کی تشہیر کرنے کے لیے معاوضہ لیتے ہیں اور وہ مصنوعات ہوتی ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر امریکیوں نے سنا بھی نہیں ہوتا۔

بالی وڈ ہی کے سپر سٹار سلمان خان اس فہرست میں 71 ویں پر ہیں۔ 1989 سے اب تک سلمان خان 85 فلموں میں کام کر چکے ہیں اور اب بھی کام کر رہے ہیں۔ وہ فلمیں پروڈیوس بھی کرتے ہیں اور اداکاری بھی۔ ان کی حالیہ اچھا کاروبار کرنے والی فلموں میں سلطان ہے جو 2016 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں