فرینکفرٹ میں 61 منزلہ عمارت پر سیڑھیاں چڑھنے کی چھٹی سالانہ ریس کا انعقاد

11:44 AM, 13 Jun, 2017

برلن : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 61 منزلہ عمارت پر سیڑھیاں چڑھنے کی چھٹی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق فرینکفرٹ شہرکی 61 منزلہ عظیم الشان عمارت کی سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے سینکڑوں نوجوان، خواتین و مرد،بڑی عمر کے افراد اورپیشہ ورایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاءاپنی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے گئے۔12 سو سیڑھیوں پر مشتمل ریس پولینڈ سے تعلق رکھنے والے پیوٹرنامی کھلاڑی نے جیت لی۔ انھوں نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں