عمران خان کے پاس پہلے ٹریکٹر ٹرالی تھی،اب ڈمپر بھی حاصل کرلیا، خواجہ آصف

عمران خان کے پاس پہلے ٹریکٹر ٹرالی تھی،اب ڈمپر بھی حاصل کرلیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: متنازع بیان بازی میں شہرت رکھنے والے خواجہ آصف ایک بار پھردور کی کوڑی لے آئے۔ پی ٹی آئی میں فردوس عاشق اعوان کی شرکت پر طنزیہ ٹویٹ کرڈالا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی کچرا اٹھانے میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس پہلے ٹریکٹر ٹرالی تھی،اب ڈمپر بھی حاصل کرلیا۔

سیاسی ماحول پہلے ہی گرما گرم تھا خواجہ آصف نے مزید تڑکا لگادیا۔ پی ٹی آئی پر پھر بذریعہ ٹویٹ وار کرڈالا۔ ٹریکٹر ٹرالی کے بعد ڈمپر کی اصطلاح لے آئے ،اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کانام لیے بغیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی کچرا اکھٹا کرنے میں مصروف اور پارٹی کو گٹر بنا رہے ہیں۔وہ نئے حاصل کردہ ڈمپر کو  سیاسی گند جمع کرنے  کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔


وزیر دفاع نے صرف یہاں تک بس نہیں کی  مزید کہتے ہیں عمران خان صاف نہ ہو پانے والے کچرے کو ری سائیکل کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں