واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں، والد کیساتھ کام کرتے ہوئے واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانیکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں تو انہیں اس بات کا اندازہ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابق ایف بی آئی سربراہ کے الزامات کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔ اپنے شوہر جیریڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس اور جریڈ کے درمیان افواہوں کو پھیلایا گیا جبکہ میڈیا نے ضرورت سے زیادہ جریڈ پر الزامات کو ہوا دی۔ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ پر بھی سنگین الزمات ہیں، جس پر انہیں سینٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔