انٹراپارٹی الیکشن: عمران خان چیئرمین جبکہ جہانگیرترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

10:28 AM, 13 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج آ گئے.جس کے مطابق عمران خان اور ان کا انصاف پینل جیت گیا،کپتان ایک بارپھر پارٹی کے چیئرمین جبکہ جہانگیرترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔اعظم سواتی کے مطابق نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کے مطابق کارکنان نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عمران خان کا انصاف پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان ایک مرتبہ پھر پارٹی کے چیئرمین،شاہ محمود وائس چیئرمین، جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
نتائج کا باضابطہ اعلان چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی اعظم سواتی کریں گے،انٹراپارٹی انتخابات میں 25 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔عمران خان کے انصاف پینل کا نیک محمد خان کے احتساب پینل سے مقابلہ تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مزیدخبریں