خلیج کا حالیہ بحران امت مسلمہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا،وزیر اعظم

10:43 AM, 13 Jun, 2017

جدہ :وزیر اعظم پاکستان سعودی عرب کے انتہائی اہم دورے  کے بعد وطن واپس لوٹ چکے ہیں ۔اس دورے کے دوران وزایر اعظم نے سعودی فرمانروا سے انتہائی اہم ملاقات کی جس میں قطر عرب معاملے پر بات چیت ہوئی ۔

تاہم سعودی فرمانروااور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلا میہ جاری کردیا گیاہے ،اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب اوراس کے عوام سے اظہاریکجہتی کیا جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی اورخودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل میں مملکت سعودی عربیہ کا خصوصی مقام ہے، سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے جب کہ توقع ہے کہ خلیج کا حالیہ بحران امت مسلمہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف کا دورہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابی کی تعریف کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے آزادی کے بعد سے خصوصی تعلقات ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی تمام مسلمانوں کے مفاد میں ہے جب کہ پاکستان کی قومی سلامتی سمیت تمام ایشوز پر سعودی عرب مکمل تعاون کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں