پاکستان کا سری لنکا کیخلاف میچ جیتنا معجزے سے کم نہیں ، مصباح الحق

03:32 AM, 13 Jun, 2017

کارڈیف : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے اہم اور سنسنی خیز  میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو  3 وکٹوں سے شکست دی اس جیت کے بارے میں  سابق کپتان مصباح الحق  کا کہنا تھا کہ پاکستان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی وجہ سے میچ نہیں جیتا بلکہ قوم کی دعاؤں سے انہیں کامیابی ملی ہے اور لنکا نے آسان کیچ اس لیے چھوڑے ہیں قوم ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کر رہی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جیت کے بعد مصباح الحق نے نجی سپورٹس چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو قوم کی دعاﺅں نے فتح سے ہمکنار کیا ہے. آج کل رمضان المبارک چل رہا ہے اور اس ماہ مقدس میں کی گئی کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی۔ میچ سے پہلے بھی بات کی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مددکرتا ہے سری لنکن نے کیچ ایسے نہیں چھوڑے بلکہ اللہ تعالیٰ قومی ٹیم کی مدد کر رہا ہے، ملنگا کے اوورمیں سرفراز کے 2کیچ چھوٹنا بھی ایک معجزہ ہی تھا، رمضان المبارک میں ہی انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل ہو رہا ہے اس لئے انگلش ٹیم بھی خبردار ہوجائے کہ آج کل رمضان المبارک چل رہا ہے اور قوم ایک بار پھر دعا کرے گی اور اللہ تعالیٰ قومی ٹیم کی مدد کرے گا .

یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  3 وکٹوں سے شکست دی ہے ۔ ایک وقت میں جب پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی تب وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر نے ذمہ دارانہ کھیلتےہوئے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔ اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کے 2 آسان کیچ بھی چھوڑے گئے ۔ اگر کیچ ہو جاتے تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ 

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر 3 وکٹوں سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے اب قومی ٹیم کا14 جون کو انگلینڈ کیساتھ سیمی فائنل میچ ہو گا جس میں جیتنے کیلئے ٹیم کو بہت محنت درکار ہے کیوںکہ انگلینڈ چیمپیئنز ٹڑافی میں ابھی تک ناقابلِ شکست ہے اور انگلینڈ کا ہوم گراؤنڈ کیساتھ ساتھ ہوم کراؤڈ کی اسپورٹ بھی حاصل ہو گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں