دبئی :آئی سی سی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنیاد پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے. کل ہونے والے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ۔تاہم میچ میں قومی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی اور سلو اوور ریٹ کے سبب پاکستان کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20فیصد اور بقیہ ٹیم پر 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی کے قوانین کے تحت مقررہ وقت کے دوران اوور کم ہونے پر فی اوور ٹیم پر 10 فیصد اور کپتان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ سرفراز نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
اس سے پہلے بھی آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے قائم مقام کپتان اپل تھرنگا کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا تھا ۔ ان کو دو میچوں کیلئے باہر کر دیا تھا ۔ جس کے باعث تھرنگا دو اہم میچوں سری لنکا بمقابلہ بھارت اور سری لنکا بمقابلہ پاکستان میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ۔اورسریلنکاکو ان کے متبادل کو ٹیم میں اتارنا پڑا ۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں بدھ کو میزبان انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں