لاہور: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا۔پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جیولن تھرور ارشد ندیم اور سوئمر جہانارا نبی پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے
18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔پاکستان کے ایتھلیٹس شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔
ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے جبکہ شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے۔سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے جبکہ میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر افسر ہوں گے۔
فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہو گا۔
حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن،جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن مقرر جبکہ ڈاکٹر میثاق رضوی کے ساتھ زینب شوکت ایڈمن آفیشل کے طورپر دستے کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوٹنگ ٹیم 19 جولائی کو روانہ ہوگی، سوئمرز اور آفیشلز 22 جولائی کو پیرس پہنچیں گے۔ 24 جولائی کو اتھلیٹکس ٹیم کی روانگی طے ہے،افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔