کراچی: اٹارنی جنرل منصور اعوان کاکہناہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا، حکومت کو نظرثانی اپیل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ اٹارنی جنرل نے کہاابھی شارٹ آرڈر ہے نظرثانی سے متعلق کابینہ یااعلیٰ سطح پر گفتگو نہیں ہوئی۔
سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے مخصقص نشستیوں سے متعلق فیصلے پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا ابھی شارٹ آرڈر ہے نظر ثانی کے حوالے سے کابینہ یا اعلی سطح پر گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے فیصلہ حکومت کرے گی ابھی کچھ کہنا مشکل ہے ، اگر نظر ثانی کی اپیل میں جانا ہے تو سوچ سمجھ کر جانا چاہیے ، فیصلے پر ڈسکشن ہوئی ہے مگر نظر ثانی پر جانے چاہیے یا نہیں ڈسکشن نہیں ہوئی۔