بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سولہ جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے سات روپے فی لیٹر تک مہنگے ہونے کا  امکان ہے۔

16جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7.67اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3.72روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ 16جولائی 2024سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن سے پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.72روپے فی لیٹر اضافےہو گا۔ 

پیٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر اگلے پندرہ دن تک مقرر کی جا سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں