آئی ایم ایف سے جلد ازجلد جان چھڑانی ہے، یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر اعظم

 آئی ایم ایف سے جلد ازجلد جان چھڑانی ہے، یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوچکا ، آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے جلد ازجلد جان چھڑانی ہے، ہمیں معیشت کو مستحکم کرنا ہے، انفرادی اور اجتماعی کاوشوں سے پاکستان کو عظیم ملک  بنائیں گے۔ٹیکس نظام میں کمزدریاں دور کرنا ہوں گی ، ٹیکس دہندگان کو   سہولتیں اور ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنے ہیں۔


وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ تنخواہ دار،عام آدمی پر ٹیکس لگانے سے ملک کبھی ترقی نہیں کرےگا، ذاتی پسند اورناپسند سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو مقد م رکھنا ہے۔

وزیراعظم  نے ایف بی آر کو   کاروباری افراد اور تاجروں کو ناجائز تنگ نہ کرنے کی ہدایت  بھی کی۔ 

مصنف کے بارے میں