سپریم کورٹ کے فیصلےمیں بانی پی ٹی آئی پرپیاراورمحبت کی بارش کی گئی، عظمیٰ بخاری

 سپریم کورٹ کے فیصلےمیں بانی پی ٹی آئی پرپیاراورمحبت کی بارش کی گئی، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےسپریم کورٹ  کےمخصوص نشستوں کےفیصلےکوجانبدارانہ قراردیدیا اور کہا کہ فیصلےمیں بانی پی ٹی آئی پرپیاراورمحبت کی بارش کی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ  بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ  نےفیصلےسےنظریہ ضرورت کودوبارہ زندہ کر دیا، جو کیس میں فریق نہیں تھااسےریلیف دیاگیا۔فیصلےسےآئین ہارگیا، بیگمات جیت گئیں۔عدالت عظمیٰ نےفیصلےمیں بانی پی ٹی آئی پرپیاراورمحبت کی بارش کی  ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ  بخاری نے کہالاڈلےکی محبت ایک دفعہ پھرآئین پرغالب آگئی ہے۔ایجنسیوں کی مداخلت  ہوتوپھرپانامہ جیسافیصلہ آتاہے۔

مصنف کے بارے میں