راولپنڈ: سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا. 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اہم سماعت کے روز جیل افسران کو فوری طور پر سابقہ چارج چھوڑ کر نئی تعیناتی کا چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا قبل ازیں وہ فیصل آباد جیل میں بطور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے جبکہ اسد وڑائچ کو سپریٹینڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ سپریڈنٹ ساجد بیگ سنٹرل جیل ساہیوال کو عبدالغفور انجم کی جگہ سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گزشتہ شب جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ یاد رہے اسد وڑائچ کی تعیناتی کے دوران پہلی مرتبہ اڈیالہ جیل میں 3 افراد کا قتل ہوا اور اس سے متعلق ایک مقدمہ جیل انتظامیہ کے خلاف بھی درج ہے۔