اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ نومئی کو کسی سویلین بلڈنگ پرحملہ نہیں ہوا سارے حملے دفاعی تنصیبات پر تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ نومئی کو کسی سویلین بلڈنگ پرحملہ نہیں ہوا سارے حملے دفاعی تنصیبات پر تھے۔ان کاکہنا تھا کہ سال سوال سال سے چیئرمین پی ٹی آئی پراکسی وار کررہے ہیں۔
یہ اپنے لوگوں سے اداروں کا رویہ جانچنے کے لیے ٹویٹ کراتے ہیں۔یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان غیر مستحکم رہے۔انہوں نے دفاعی اداروں کو ہدف بنایاہوا ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین کوعدلیہ سے جتنا ریلیف ملا کسی کو نہیں ملا۔ کیا تحریک انصا ف کے چیئرمین الیکشن مہم میں بھی نظر آئیں گے اس پرکہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ چیزوں میں تیزی آجائے۔نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہواکہ نہیں اس پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں ہوا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کون ہوگا اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت 60 سے90 دن میں انتخابات کرادے گی۔
پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے۔اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کررہا ہے۔اسرائیل کو فکر ہے کہ پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جارہا ہے۔