دریائے ستلج میں شدید سیلاب، پانی کی سطح بلند، 5 اضلاع ہائی الرٹ

دریائے ستلج میں شدید سیلاب، پانی کی سطح بلند، 5 اضلاع ہائی الرٹ

گجرات: دریائے ستلج میں شدید سیلاب کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور 5 اضلاع میں ہائی الرٹ ہے۔ 


پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے اور وسیع بارشوں کے پیش نظر پانچ اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات  نے 17 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے تمام بڑے دریاؤں میں بہاؤ بڑھنے اور بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ گنڈا سنگھ والا میں دریائے ستلج پہلے ہی درمیانے درجے کے سیلاب کی سطح پر بہہ رہا ہے اور بھارت کی جانب سے ممکنہ طور پر مزید پانی کے اخراج اور نمایاں بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی اونچی سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔


دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ سے ضلع قصور کے قریبی دیہات اور کھیت سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کے باعث پانی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہونے سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی اضلاع میں حکام کو بھی اونچے سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔


 قصور کے اضلاع میں 11 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور 211 افسران ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع بہاولنگر میں 26 ریسکیو اور ریلیف کیمپوں میں 578 اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح ضلع پاکپتن میں 20 ریسکیو اور ریلیف کیمپوں میں 220 اہلکاروں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں