الیکشن اصلاحات پر کام مکمل، پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہیں ہوسکا

05:57 PM, 13 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن اصلاحات پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی پرپابندی لگے گی یا نہیں اس بارے میں فیصلہ نہیں ہوا۔ 

الیکشن اصلاحات کے معاملے میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی  اصلاحات کے اجلاس ہوا۔ یہ اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے۔ 

اس بارے میں وزیر  قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کرلیا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات ایسے نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جاسکے۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔

مزیدخبریں