اسلام آباد : عون چودھری اور نعمام لنگڑیال نے تیاری کرلی ہے۔ ان دونوں رہنمائوں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو دے دیے ہیں ۔
عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کا وزیراعظم کے معاونین کے عہدے سے استعفی دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفی پارٹی قیادت کو دے دئیے ہیں ۔ استعفے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو دئیے گئے ہیں۔
پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے عہدوں سے استعفی قیادت کو دینے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم ابھی تک عون چودھری اور نعمان لنگڑیال نے حکومتی عہدوں سے باقاعدہ استعفی نہیں دیا ہے۔